سری نگر ، 18؍اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )جموں و کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے ماچھل سیکٹر میں مٹی کا تودہ گرنے کے واقعے میں آج پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔ایک پولیس افسر نے کہاکہ ماچھل سیکٹر کے چونٹی واڑی پائن میں پانچ لوگ آج صبح مٹی کے تودے کی زد میں آنے سے زخمی ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں نے انہیں بچا لیا اور ایک قریبی فوجی اسپتا ل میں انہیں داخل کرایا۔افسرنے کہاکہ4لوگوں کو علاج کے بعد اسپتا ل سے چھٹی دے دی گئی ہے، جبکہ ایک شخص کو علاج کے لیے سری نگر کے اسپتا ل میں بھیج دیاگیاہے۔